آخری روزے ٹھنڈے ہونے کا امکان، بارشوں کی پیشگوئی

rain report

محکمہ موسمیات نے 15 سے 20 اپریل تک مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

ہفتے کے آخر سے ملک کے بالائی،وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں 15 اپریل کو داخل ہوں گی، 15 سے20 اپریل کو اسلام آباد،راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اورآزادکشمیر میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیاہے۔

17اور 18 اپریل کو خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد میں 17اور 18 اپریل کوبارش متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں