ٹی 20 رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑی کس نمبر پر؟

فائل فوٹو


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹی 20 رینکنگ میں بھارتی کھلاڑی سوریا یادیو 906 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون بیٹرز قرار پائے ہیں جبکہ پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کے 811 پوائنٹس ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 755 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس قبل وہ چوتھے نمبر پر تھے۔

ٹی 20 رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ایڈن مارکرم چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ جنبوی افریقہ کے کھلاڑی رائلی روسو چھٹے اور متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم ساتویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان بھارت میں کھیلے گا؟ بھارتی میڈیا کا دعویٰ سامنے آ گیا

انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان فہرست میں آٹھویں اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ نویں جبکہ انگلینڈ کے کھلاڑی جوز بٹلر دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

باؤلرز کی رینکنگ میں افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان پہلے اور فضل حق فاروقی دوسرے نمبر پر آ گئے۔ اسی طرح آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ تیسرے اور سری لنکا کے وانندو ہاسارنگا چوتھے نمبر پر رہے۔


متعلقہ خبریں