2 کی نہیں 5 کیرٹ کی انگوٹھی چاہیے،مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2 کی نہیں 5 کیرٹ کی انگوٹھی چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سیاسی یتیموں اور کالے ڈبے پہننے والوں پر مریم نواز کا خوف عیاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھڑی چور کی طرح سائیفر سے کھیلو کی طرح کی بریکنگ نیوز ڈھونڈ رہے تھے، 2 کیرٹ کی انگوٹھی نہیں بلکہ 5 کی چاہیے اور ارسلان بیٹا اِن کو غداری سے لنک کرو۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کر دیا،لاہور ہائی کورٹ نے 1990ء سے 2001ء تک توشہ خانہ کی تفصیل پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں