پاک فوج کی وردی میں ملبوس جعلی کپتان گرفتار


اسلام آباد پولیس نے پاک فوج کی وردی میں ملبوس جعلی کپتان گرفتار کر لیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے دوران پٹرولنگ پاک آرمی کی وردی میں ملبوس (خود کو کپتان ظاہر کرنے والے) جعل ساز کو گرفتار کرلیا ہے۔

تھانہ شالیمار کے اے ایس آئی نادر معہ ٹیم نے ملزم سے جعلی آرمی کارڈز، فائلیں اور دیگر اشیاء برآمد کر لیں۔

پولیس کے مطابق ملزم آرمی کے نام سے جعلی فائلیں تیار کرکے سادہ لوگوں میں فروخت کرکے لوٹتا تھا۔

 


متعلقہ خبریں