برگر کھانے سے آپ ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں


سائنسدانوں نے فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد کو خبردار کردیا، فاسٹ فوڈ کھانے والے افراد کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا چانس زیادہ ہوتا ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق  یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ برگر اور آئس کریم کھانے والے افراد میں بے چینی اور موڈ کے دیگر امراض پیدا ہو سکتے ہیں۔ برگر کھانے سے ڈپریشن کے خطرے میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی غذائیں جس میں چکنائی یا چینی کی ایک بڑی مقدار پائی جاتی ہے یا بہت لمبے عرصے تک پروسس کیا جاتا ہے، جسم میں سوزش کا باعث بن سکتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ سوزش، ڈپریشن کے بڑھتے ہوئے خطرے کا باعث بنتی ہے۔

نوجوانوں میں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں اضافے کا سبب کیا؟

تحقیق میں کہا گیا کہ فاسٹ فوڈ نہ کھانے والے افراد کے مقابلے میں باقاعدگی سے فاسٹ فوڈ کھانے والوں میں 51 فیصد ڈپریشن کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ فاسٹ فوڈ آپ کو نہ صرف ڈپریشن بلکہ مختلف دماغی و نفسیاتی مسائل سے بھی دوچار کرسکتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ خاص کر برگر کھانے کے ٹھیک 15 منٹ بعد آپ کے جسم میں گلوکور کا اضافہ ہوتا ہے جس کے بعد دوبارہ بھوک کا احساس پیدا ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ اس عمل میں مسلسل اضافہ مستقبل میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں