مسجد نبوی کے 25 ہزار قالین کی حیران کن خصوصیات

مسجد نبوی: نماز تراویح دس رکعت کی ہو گی

مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں نمازیوں کے لیے بچھائے گئے اعلی معیار کے الیکٹرانک چپ والے 25 ہزار قالین کی حیران کن خصوصیات ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی میں بچھائے گئے 25 ہزار قالینوں میں ایسی الیکٹرانک چپ لگی ہوئی ہیں جس سے اس کی جگہ، دھونے کا وقت اور انفرادی شناخت کی معلومات موجود ہیں۔

یہ قالین آر ایف آئی ڈی سسٹم سے منسلک ہیں جسے ایک منظم نظام کے تحت استعمال کیا جاتا ہے۔ ان چپس میں سارا ڈیٹا محفوظ ہوتے ہیں۔

قالین پر لگیں چپ میں خودکار نظام بتاتا ہے کہ کس قالین کو کب دھونے کی ضرورت ہے۔ مسجد نبوی کے صحن میں بچھے ان خصوصی قالینوں کی موٹائی 16 ملی میٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سزائے موت ختم کرنے کا قانون منظور

انسانی کثافت کی مضبوطی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اس قالین میں کپڑے کا استعمال کیا گیا۔

اس قالین میں عرض سمت میں دھاگوں کی تعداد کا تخمینہ فی 10 سینٹی میٹر 115 دھاگوں کا لگایا گیا ہے جبکہ لمبائی میں دھاگوں کی تعداد کا تخمینہ فی 10 سینٹی میٹر 52.5 ہے۔


متعلقہ خبریں