نئی دہلی: بھارت میں میچ کے دوران نو بال دینے پر کھلاڑیوں نے امپائر کو قتل کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھاتی ریاست اوڑیسہ کے شہر کٹک میں میچ کے دوران کھلاڑیوں نے امپائر پر غلط نوبال دینے کا الزام لگایا۔
کھلاڑیوں نے 22سالہ امپائر لکی راوٹ پر چاقو سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ چل بسا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف سابق آسٹریلین کرکٹر گرفتار
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔