پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

petrol

دنیا بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

سعودی عرب سمیت اوپیک ممالک نے خام تیل کی پیداوار میں دس لاکھ بیرل یومیہ کمی کا اعلان کر دیاہے۔

سعودی عرب نے  مئی سے تیل کی پیداوار میں کمی کافیصلہ کیا ہے، سعودی خبرایجنسی کے مطابق اگلے ماہ سے تیل کی پیداوارمیں روزانہ کی بنیادپر5لاکھ بیرل کمی کی جائے گی، سعودی خبرایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی سال2023کے آخر تک کی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق پیداوار میں کمی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 10 ڈالر فی بیرل اضافے کا امکان ہے۔

اوپیک ممالک کی جانب سے گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد آج مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں