بی جے پی کا رکن، پارلیمنٹ میں فحش فلم دیکھتا رہا؛ ویڈیو وائرل


بھارت میں حکومت جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر پارلیمنٹ کی اجلاس کے دوران فحش فلم دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاستی بجٹ اجلاس کے دوران بی جے پی کے رکن پارلیمان جاداب لال ناتھ فحش ویڈیو دیکھنے میں مصروف ہیں۔

لال ناتھ کو پورن فحش دیکھتے ساتھی ارکان نے دیکھا اور اسپیکر کی توجہ دلائی۔اسپیکر نے بی جے پی کے رکن اسمبلی لال ناتھ کو تنبیہ کی لیکن رکن اسمبلی بغیر کوئی وضاحت یا معذرت کیے پارلیمنٹ سے باہر چلے گئے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین لال ناتھ کی گرفتاری اور معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر انیمیش دیپرما نے کہا ہے کہ اس رکن پارلیمنٹ نے یہ حرکت کرکے ملک میں اپنے جیسے تمام عہدیداروں کو بدنام کردیا ہے۔

ممبئی: راج کندرا کا کاروباری ساتھی، فحش فلموں کا ہدایتکار گرفتار

انہوں نے کہا ایسے اجتماعات میں موبائل فون کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہے۔

اس واقعے سے متعلق پارلیمنٹ کے اسپیکر بسوابندو سین نے تصدیق کی کہ انہیں ابھی تک اس معاملے پر کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر پھیل چکا ہے اور وہ سرکاری شکایت کے بغیر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔ شکایت موصول ہونے کی صورت میں وہ اس معاملہ کی تحقیقات کریں گے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں