چینی سفارت خانے سے نعش برآمد


اسلام آباد: اسلام آباد میں چینی سفارتخانے سے 12 روز پرانی چینی کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نعش چینی سفارتخانے( ایمبیسی) کے انجینیرGiaon chin  کی ہے۔

نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سفارت خانے کے اہلکاروں  نے پمز اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نعش کمرے سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے البتہ تمام ثبوت و شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں