نئی دہلی: بھارتی کرکٹر سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل 3 بار صفر پر آؤٹ ہو کر منفی اعزاز اپنے نام کر لیا۔
بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی سیریز میں مسلسل 3 بار صفر پر ہی آؤٹ ہو گئے۔ مسلسل 3 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا اعزاز صرف سوریا کمار یادیو کا نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کئی بھارتی بلے باز یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر، ظہیر خان، ایشانت شرما، جسپریت اور انیل کمبلے بھی اس سے قبل ایک روزہ کرکٹ میں مسلسل 3 بار صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں اور اب سوریا کمار یادیو نے یہ اعزاز حاصل کرنے والے چھٹے بھارتی بلے باز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، بھارتی وزیر کھیل کا یوٹرن
چنئی میں بھارت آسٹریلیا سیریز کے آخری میچ میں کینگروز نے 49 اوورز میں 269 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی کرکٹر 248 رنز ہی بنا سکے۔ آسٹریلیا نے بھارتی سورماؤں کو ہوم گراؤنڈ میں ہی عبرتناک شکست دی۔