اسلام آباد: پاک فوج اور اس کے افسران کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔
سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر نماز نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خصوصی ٹاسک فورس میں نادرا، ایف آئی اے اور تحقیقاتی اداروں کے نمائندگان شامل ہوں گے۔
تشکیل دی جانے والی ٹاسک فورس مہم میں شامل کرداروں کی نشاندہی کرے گی اور اپنی خصوصی رپورٹ بھی مرتب کرے گی۔
پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا کمپین چلانے والے شخص کو 5 سال قید کی سزا
ذرائع کے مطابق خصوصی ٹاسک فورس کی رپورٹ کو وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔