رانا ثنا اللہ کی تقریر ہارے ہوئے جواری کی تقریر تھی، فواد چودھری

fawad chaudhry

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے وفاقی وزیر داخلہ کے پارلیمنٹ سے خطاب پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کی تقریرہارے ہوئے جواری کی تقریر تھی۔

مجھے آج یا کل مرتضی بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے، عمران خان

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ عدالتوں کو دھمکیاں دینے کے بعد کہیں گے الیکشن نہ کراؤ ہم ہارجائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا سیاست اور جمہوریت کا نام لینے والی کسی جماعت کو عوام کا سامنا کرنے سے گھبرانا نہیں چاہیے، کون فتنہ ہے اور کون دہشت گرد؟ یہ فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے۔

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب

پی ٹی آئی رہ، فواد چودھری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن کروانے کا حکم ہے اس پر عمل درآمد نہیں ہونے دیں گے۔


متعلقہ خبریں