جنوبی وزیرستان، دہشت گردی کیخلاف آپریشن، بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید

جنوبی وزیرستان، دہشتگردی کیخلاف آپریشن، بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن کو لیڈ کرتے ہوئے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید ہو گئے ہیں جب کہ سات سیکیورٹی اہلکار زخمی ہیں جن میں سے دو شدید زخمی ہیں۔

ڈی آئی خان، دہشتگردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جنوبی وزیر ستان کے علاقے انگور اڈا میں ہوا۔ بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کا تعلق انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سے تھا۔

بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی جنوبی وزیرستان میں آپریشن کو لیڈ کرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں، ان کا تعلق انٹر سروسز انٹیلی جنس سے تھا۔ انہوں نے اے پی ایس حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خاتمے میں کردار ادا کیا تھا۔

شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی نے 12 اکتوبر 1995 کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ سوگواران میں، اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

سبی :بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پرحملہ ،9اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے ملک کے ہر انچ سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کےعزم کا اعادہ کیا ہے۔ وطن کی مٹی اور پوری قوم اپنے اس جری بیٹے کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وطن کی عزت و حرمت پر قربان ہو گئے ہیں، انہیں قوم کا سلام۔

میاں شہباز شریف نے شہید بریگیڈیئرمصطفیٰ کمال برکی کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا نے اپنے لہو سے شجاعت کی ناقابل فراموش تاریخ لکھی ہے، وطن عزیزکے دفاع، سلامتی اوربقا کیلئے افواج پاکستان سمیت تمام اداروں کی جدوجہد کو سلام ہے، افواج پاکستان کے افسروں اورجوانوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعظم نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی ہے۔

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی آباد کاروں کا دھاوا، 6 فلسطینی شہید، 11 زخمی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ،  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی شہادت پر اظہا رافسوس کرتے ہوئے شہید کی روح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

انہوں نے شہید بریگیڈیئر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا مانگی ہے۔

بلاول بھٹو، رانا ثنا اللہ، سید مراد علی شاہ اور مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی نے مادرِ وطن کے امن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کے اہلخانہ کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔

مردم شماری کی سیکیورٹی پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

انہوں نے کہا ہے کہ بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی پاکستان کا بہادر بیٹا تھا، قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، دہشت گردوں کو ڈھونڈ کر نکالیں گے، انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔


متعلقہ خبریں