دنیا کو دہشت گردی، جنگ اور نفرت کا سامنا ہے، بلاول بھٹو


نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت دہشت گردی، جنگ اور نفرت کا سامنا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں خواتین کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنازعات اور جنگوں میں سویلین افراد ٹارگٹ بن رہے ہیں جبکہ خواتین اور بچیاں بھی جنگوں سے براہ راست متاثر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر خواتین کے خلاف جرائم کو روکنا ہے جبکہ افغانستان میں بچیوں کو تعلیم سے روکنا تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی وزیر خارجہ کی امریکہ کو دھمکی

بلاول بھٹو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو افسوسناک ہے تاہم پاکستان خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت دہشت گردی، جنگ اور نفرت کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں