مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی آباد کاروں کا دھاوا، 6 فلسطینی شہید، 11 زخمی

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی آبادکاروں کا دھاوا، 6 فلسطینی شہید، 11 زخمی

غزہ: مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی آباد کاروں کی بہت بڑی تعداد نے اپنے مذہبی تہوار پوریم کے موقع پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات ادا کیں جب کہ اسرائیلی فوج نے جنین شہر میں کارروائی کرتے ہوئے 6 فلسطینیوں کو شہید اور 11 کو شدید زخمی کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا نابلس پر حملہ، 10 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انتہا پسند یہودی تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی آباد کاروں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ عید پوریم کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر وہاں مذہبی رسومات ادا کریں۔

اسرائیلی وزیر کا عوامی مقامات سے فلسطینی جھنڈے اتارنے کا حکم

انتہا پسند یہودی تنظیموں کی جانب سے کی جانے والی اپیل پر فلسطین کی وزارت خارجہ نے گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے امریکہ سمیت عالمی برادری سے اپیل کی تھی کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہودی آباد کاروں کی جانب سے کی جانے والی دراندازی پر فلسطینی وزارت خارجہ نے براہ راست اسرائیلی حکومت کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزیرمسجد اقصیٰ میں داخل، مسلم برادری کا احتجاج

میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز بھی یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے پر واقع نابلس شہر کے جنوب کے قصبے حوارہ کے رہائشیوں اور دکانوں پر حملہ کیا تھا جب کہ اسی علاقے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں اور گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 10 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر خزانہ بتسلئیل سموتریچ نے گزشتہ دنوں فلسطینی گاؤں حوارہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مطالبہ کیا تھا جس پر عالمی سطح سے مذمت کی گئی تھی۔

اسرائیل میں نیتن یاہو یا ڈراؤنے خواب کی واپسی؟

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرجنین میں ایک چھاپہ مارکارروائی کے دوران 6 فلسطینی شہید اور 11 زخمی کردیے ہیں جن میں سے دو کو شدید چوٹی بھی آئی ہیں۔


متعلقہ خبریں