بنگلہ دیش، رہائشی عمارت میں دھماکہ، 14 جاں بحق ،100 سے زائد زخمی

بنگلہ دیش، رہائشی عمارت میں دھماکہ، 14 جاں بحق ،100 سے زائد زخمی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے کے باعث کم از کم 14 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

بنگلہ دیش نے پیٹرول ادھار مانگ لیا

بنگلہ دیش کے مؤقر پورٹل بی ڈی نیوز 24 اور این ڈی ٹی وی کے مطابق دھماکہ صدیق بازار میں واقع ایک رہائشی عمارت میں ہوا جو پرانے ڈھاکہ میں واقع ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق رہائشی عمارت سات منزلہ ہے، متعدد فائر فائٹرز یونٹس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پہ پہنچ چکے ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

بنگلہ دیش میں توانائی کا بحران،ڈیزل سے چلنے والے پاور پلانٹس بند،لوڈ شیڈنگ شروع

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک دھماکے کی بنیادی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے البتہ تحقیقاتی و تفتیشی ادارے جائے وقوع پر موجود ہیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا یونٹ بھی تلاشی لے رہا ہے۔


متعلقہ خبریں