عمران خان کے اہم ساتھیوں کی جیل سے رہائی شروع

فوٹو: فائل


اٹک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسیر رہنماؤں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رات گئے اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا جبکہ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ڈسٹرکٹ جیل بھکر سے رہا کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو بھی ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان سے رہا کر دیا گیا جبکہ اسد عمر کو بھی راجن پور جیل سے رہائی ملی جہاں ان کا پرتپاق استقبال کیا گیا اور پی ٹی آئی لیڈر زلفی بخاری کو شاہ پور جیل سے رہا کر دیا گیا۔

سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی رہائی کے موقع پر مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسیران کو مبارکباد دیتا ہوں کہ کسی نے گھٹنے نہیں ٹیکے اور میں نے سوچ سمجھ کر پاکستان کے آئین کے لیے گرفتاری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے سہولت کار کیوں اسے بچانا چاہتے ہیں؟ الیکشن سے پہلے ترازو کے پلڑے برابر کریں، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ بند چکیوں میں نظربندی میری سیاسی زندگی کا حصہ بن چکی ہے اور اب ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے جبکہ ملکی سیاسی اور معاشی حالات بہت ابتر ہیں۔


متعلقہ خبریں