آسکر کی میزبانی، دپیکا پاڈوکون پاکستانی نژاد اداکار رض احمد کیساتھ کریں گی

آسکر کی میزبانی، دپیکا پاڈوکون پاکستانی نژاد اداکار رض احمد کیساتھ کریں گی

نیویارک: 95 ویں آسکر ایوارڈ کی میزبانی بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد کے ساتھ کریں گی۔

دیپیکا فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کریں گی

مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز اور شوبز کے معروف نشریاتی ادارے لہریں کے مطابق اکیڈمی ایوارڈ نے اس حوالے سے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ دپیکا پاڈوکون پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد کے ساتھ ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر میں 12 مارچ کو منعقدہ تقریب کی میزبانی کریں گی۔

اس حوالے سے کیے جانے والے اعلان کے تحت میزبانوں میں زو سلڈانا، ڈیوائن جانسن، ایمیلی بلنٹ اور مائیکل بی جارڈن بھی شامل ہوں گے البتہ دیگر میزبانوں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد آسکر کی بیسٹ لائیو ایکشن شارٹ فلم میں اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والے پہلے مسلمان اداکار تھے جب کہ وہ 2022 میں لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب میں فلم ’دی لانگ گڈ بائے‘ میں بطور کو رائٹر بھی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

37 سالہ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون نے 2017 میں ہالی وُڈ فلم ’ایکس ایکس ایکس: ریٹرن کو زینڈر کیج‘ کے ذریعے انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کیا تھا جب کہ اس وقت انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 7 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔

پہلی پاکستانی فلم جوائے لینڈ آسکر ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ

دپیکا پاڈوکون کی گزشتہ دنوں بھارتی اداکار شاہ رخ کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے کامیابی کے نئے ریکارڈز بھی قائم کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں