ڈالر کی نان اسٹاپ اڑان، ایک ہی دن میں18 روپے 89 پیسے مہنگا، 285 روپے کا ہوگیا

ڈالر

 انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔آج جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں  کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 18روپے 89 پیسے  کا اضافہ ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر 285روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر 4.61 پیسے مہنگا ہوکر 266.11 روپے پر بند ہوا تھا۔

 


متعلقہ خبریں