دنیا کا سب سے بڑا لیپ ٹاپ


دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی لیپ ٹاپ یوٹیوبر جوڑے نے خود تیار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نارتھ کیرولینا کے ایک یوٹیوبر جوڑے کے تیار کردہ لیپ ٹاپ کو دنیا کا سب سے بڑا لیپ ٹاپ قرار دیا جا رہا ہے جس کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے بھی رجوع کر لیا گیا ہے۔

تیار کردہ اس لیپ ٹاپ کا وزن تقریباً 45 کلو گرام اور اسکرین 43 انچ کی ہے۔ جسے مضبوط بنانے کے لیے بھاری دھاتی پلیٹیں استعمال کی گئی ہیں۔

لیپ ٹاپ کے زیریں حصے کو تختہ پلائی کی لکڑی سے بنایا گیا ہے اور اس میں دھاتی لیور لگا کر اسکرین کو گھمایا گیا ہے۔ اس لیپ ٹاک کے اطراف کی مضبوطی کے لیے فولادی پٹیاں لگائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چوروں نے نیشنل نیوز ایجنسی ہی چوری کر لی

اس لیپ ٹاک کا کی بورڈ بھی بڑے سائز کا ہے جسے ری ڈریگن کے 605 مشینی کی بورڈ کا نام دیا گیا ہے جبکہ ماؤس پیڈ کی جگہ ٹیبلٹ جتنا ٹچ پیڈ نصب کیا گیا ہے جو اس کی جدت میں اضافہ کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں