چیئرمین نیب کا استعفیٰ فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے، فواد چودھری

فواد چوہدری (fawad chaudhry)

کرپشن کیس فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا


مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین نیب کے استعفیٰ کا خیرمقدم کیا ہے، فواد چودھری نے کہا کہ  آفتاب سلطان نے اپنے کام میں“مداخلت”کے خلاف استعفیٰ دیا، چیف الیکشن کمشنر کیلئے چیئرمین نیب کے استعفیٰ میں بڑا پیغام ہے، میں ان 22افسران کو جن کو پنجاب میں مداخلت کرنے کیلئے لگایا گیا ہے کہتا ہوں وہ بھی خود کو اس نظام سے علیحدہ کریں، یہ ملک اور بیوروکریسی دونوں کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ تحریک انصاف کے مؤقف کی واضح توثیق ہے، روزِاول سے کہہ رہے ہیں کہ نظامِ احتساب کی تباہی این آر او دیکر لائے گئے مجرموں کا کلیدی ہدف ہے، ان مجرموں نے سازش سے اقتدار ملتے ہی سب سے پہلے نیب کو تباہ کیا، اپنے 11 سو ارب کی چوری بچانے کیلئے انہوں نے نیب قانون میں نہایت شرمناک ترامیم کیں۔

لازم ہے کہ ریاستی ادارے مجرموں کے اشاروں پر کھیلنے کی بجائے آئین و قانون کی بالادستی کی راہ اختیار کریں، کٹھ پتلی راج انشاءاللہ جلد انجام کو پہنچے گا، ریاست اور عوام کو آگے بڑھنا ہے۔


متعلقہ خبریں