کافی برانڈ ٹم ہورٹنز کی ریکارڈ توڑ اوپننگ، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان


لاہور:مشہور کینیڈین کافی برانڈ “ٹم ہورٹنز” کے افتتاح  پر لمبی قطاروں نےسوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔

لاہور میں  مشہور زمانہ کینیڈین کافی برانڈ ” ٹم ہورٹنز ” کے افتتاح پر آوٹ لیٹ کے باہر لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ٹم ہارٹنز پاکستان نےاوپننگ کے دن پر سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ٹم ہورٹنز کے افتتاح پر جہاں لاہوریوں نے  جوق در جوق یہاں کا رخ کیا وہیں  سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔سوشل میڈیا صارفین  کا کہنا ہے کہ ایک طرف ملک معاشی تباہی کے دہانے پر ہے اور  دوسری طرف ٹم ہارٹنز  پر لوگوں  کے رش نے کئی سوال اٹھا دیے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں ٹم ہارٹنز کے افتتاح کے موقع پر نوجوان لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔ آئی ایم ایف مشن شاید سوچ رہا ہو کہ کیا یہ وہی ملک ہے جو ڈالر کی بھیک مانگ رہا ہے۔ عجیب ملک ہے۔

ایک اور صارف نے  سوال کیا ہے کہ مہنگے کینیڈین کافی برینڈ  ٹم ہورٹنز کی اوپننگ پر  لاہوریوں کی قطار اور ریکارڈ سیل ہوئی  جس نے سستے آٹے کی قطاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ کیا ہم واقعی ڈیفالٹ ہوتا ہوا ملک ہیں؟

ایک صارف نے کافی  برانڈ  کے اوپننگ کے وقت کی  تصوییں شیئر کرت ہوئے کہا ہے کہ لمبی قطاریں، کھچا کھچ بھرا ہال، پارکنگ میں جگہ نہیں، تقریباً افراتفری۔ ٹم ہارٹنز کے پہلے دن صبح 9:00 بجے کے مناظر۔ کیتھی اے مہنگے؟

ایک ٹوئٹر ہینڈلر نے ٹم ہارٹنز اور  سستے آٹے کے لیے لگی  لمبی قطاروں کی تصویر لگاتے ہوئے موازنہ کیا ہے کہ اصل دو قومی نظریہ!  ڈی ایچ اے لاہور میں کینیڈین کیفے ٹم ہارٹنز  پر کافی کے لیے حکمران طبقہ کے رشتہ داروں کی لمبی قطار۔  دوسری جانب  غریب  عوام ہے جو آٹا خریدنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔

ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال کے شاہین ٹم ہورٹنز کی لائنوں میں ذلیل ہو رہے ہیں۔

ایک  میم میں بہت سے پرندوں کوان لاہوریوں سے تشبیہہ دی گئی ہے جو ٹم ہورٹنز کے باہر جمع تھے۔

کینیڈا میں 1964ء میں قائم کی گئی مشہور کافی اور بیکری برانڈ ’’ٹم ہورٹنز‘‘ نے پاکستان میں اپنی برانچ قائم کردی، ڈی ایچ اے لاہور کے فیز 6 میں پہلا اور فلیگ شپ آؤٹ لیٹ 11 فروری 2023ء کو کھول دیا گیا۔پاکستان میں فلیگ شپ آؤٹ لیٹ برانڈ کی اصل کینیڈین ڈیزائننگ سے متاثر ہوکر قائم کیا گیا ہے۔ یہ اسٹور پاکستان کی سب سے بڑی اور پہلی ڈرائیو تھرو کافی شاپ ہے جس میں 150 سے زائد سیٹیں ہیں اور یہ 8 ہزار مربع فٹ پر محیط ہے۔


متعلقہ خبریں