مزید 20 لاکھ لوگ بےروزگار ہو جائیں گے، ماہر معاشیات کا انکشاف


اسلام آباد: ماہر معاشیات حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کے باعث مزید 20 لاکھ لوگ بےروزگار ہو جائیں گے۔

ماہر معاشیات حفیظ پاشا نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم مہر بخاری کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کے بعد آئندہ کے نتائج سے ہم خود بہت پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اندازے کے مطابق 23-2022 کے سال میں مزید 20 لاکھ لوگ بے روزگار ہو جائیں گے جبکہ مزید 2 کروڑ لوگ غربت میں چلے جائیں گے۔ تقریبا 45 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے بھی نیچے چلے جائیں گے۔ ملک میں آنے والی مہنگائی پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک میں پہلے اپنی اہلیہ اور فرح خان کو گرفتار کرائیں، مریم نواز

ماہر معاشات خرم حسین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے تو ملک میں مہنگائی ضرور آئے گی لیکن اگر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو زیادہ مہنگائی کی زیادہ بری صورتحال ہو گئی۔ اسحاق ڈار مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں