چوہے نے ہیروں کا ہار چرا لیا، ویڈیو وائرل


نئی دہلی: بھارت کی ایک جیولرز کی دکان سے چوہے نے ہیروں کا ہار چرا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جیولرز کی دکان سے چوہے کی ہار چوری کرنے کی حرکت سی سی ٹی وی فوٹیج  میں ریکارڈ ہو گئی جسے ایک بھارتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپلوڈ کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو 30 سیکنڈ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات کو جب دکان بند ہوتی ہے تو ایک چوہا ڈسپلے پر لگا ہیروں کا ہار چوری کر کے لیجا رہا ہے۔

چوہا ایک چھوٹے سے سوراخ سے نیکلس اسٹینڈ میں داخل ہوتا ہے اور حیران کن طور پر نیکلس کا لاک کھول کر اسے لے کر اسی سوراخ کے راستے باہر نکل جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاٹری نے ایک اور شہری کو ارب پتی بنا دیا

چوہے کی اس واردات پر لوگ مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں اور پھبتیاں کس رہے ہیں، بعض لوگ اس شبے کا اظہار کر رہے ہیں کہ یہ چوہا کسی کا سدھایا ہوا نہ ہو۔

ایک شخص نے کمنٹس میں لکھا ہے کہ ”اس بیچارے کی بیوی نے دھمکی دی ہو گی کہ آج ہیروں کا ہار لیے بغیر گھر مت آنا۔“


متعلقہ خبریں