جس حکومت نےبھی مجھے گرفتار کیا وہ ختم ہوئی، شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جس حکومت نےبھی مجھے گرفتار کیا وہ ختم ہوئی۔

پولی کلینک کے باہر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ میرے ملازمین پر تشدد کیا گیا ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، پولیس نے تلاشی کے دوران میرے ملازمین کو مارا اور گھڑیاں بھی لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جس حکومت نے مجھے گرفتار کیا ہے وہ ختم ہوتی ہے، 15 فروری کے بعد امپورٹڈ حکومت کا نقشہ بدل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ کو نہیں چھوڑوں گا، شیخ رشید

واضح رہے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو گزشتہ رات راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا ہے، سابق وزیر داخلہ کو گرفتاری کے بعد تھانہ آبپارہ منتقل کیا گیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج تھا۔

گرفتاری کے بعد رات گئے شیخ رشید کو میڈیکل کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا اور بعد ازاں انہیں تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں