نواز شریف ایک ماہ میں وطن واپس آرہے ہیں، استقبال کرنے خود جاؤں گا، گورنر پنجاب


لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ایک ماہ میں وطن واپس آرہے ہیں جب کہ مریم نواز بھی ایک ہفتے میں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

شریفوں کو جان کے لالے پڑ گئے، نواز شریف نے کہہ دیا واپس نہیں آئیں گے، پرویز الٰہی

انہوں نے سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا استقبال کرنے خود ایئرپورٹ جاؤں گا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر اتفاق رائے پیدا کرانے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکا۔

ورلڈ بینک، پاکستان کے لیے 1ارب 10 کروڑ ڈالرز کے قرض کی منظوری مؤخر

انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے انہیں ون آن ون ملاقات میں کہا تھا کہ اسمبلی نہ توڑنے پر عمران خان کو قائل کر لوں گا۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے پرویز الہٰی اور ملک احمد خان نے ایک دوسرے کے ناموں کو مسترد کردیا ہے۔

مریم نواز رواں ماہ کے تیسرے ہفتے وطن واپس آئیں گی، مریم اورنگزیب

گورنر پنجاب نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات مقررہ مدت پر ہی ہونے چاہئیں، گورنر راج کے نفاذ پر کبھی سنجیدگی سے غور نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں