یکم جون کے بعد لوڈشیڈنگ کے ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے، شہباز شریف

وزارت داخلہ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے، یکم جون سے لوڈشیڈنگ ہوئی تو اس کے ذمہ دار نوازشریف یا میں نہیں ہوں گے۔

لاہورمیں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھر سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا ہے اس لئے یکم جون سے اگر ملک میں لوڈشیڈنگ ہوئی تو اس کی ذمہ داری ہم پہ نہ ڈالی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پنجاب کے اسپتالوں کی حالت بہتر کی ہے، صوبے میں اس وقت 70 ڈاکٹرز یورپ اور مشرق وسطیٰ سے آئے ہیں، کڈنی اینڈ  لیور انسٹیٹیوٹ 20 ارب روپے کا منصوبہ ہے اور یہاں اب تک دو مریضوں کا مفت ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے، کڈنی اینڈ  لیور انسٹیٹیوٹ میں غریب مریضوں کا مکمل علاج مفت ہورہا ہے جبکہ صحت کے شعبے میں مزید کام ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کینسر کے علاج پر میرے 60 ہزار ڈالرز خرچ ہوئے تھے اور اب خدشہ ہے کہ قومی احتساب بیورو ( نیب ) پوچھے گا کہ 60 ہزار ڈالرز کہاں سے آئے تھے، نیب کی وجہ سے خراب لوگوں کی شامت تو آنی تھی لیکن اچھے لوگ بھی خوف زدہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں اساتذہ اور پولیس اہلکاروں کو میرٹ پربھرتی کیا گیا ہے، تین ماہ سے محسوس کر رہا ہوں شاید وہ کام نہیں ہوسکا جو کرنا چاہتا تھا۔


متعلقہ خبریں