400 وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار


کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی چار سو سے زائد وارداتوں میں ملوث مبینہ ملزم کو رینجرز نے گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش  وارداتوں  کا اعتراف بھی کر لیا ہے، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزم سےاسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزم  کا وارداتوں کے دوران 20 سے زائد موٹر سائیکلیں، 60 سے زائد موبائل فون چوری کرنے اور چھیننے کا اعتراف بھی شامل ہے۔

 


متعلقہ خبریں