امریکی اسپیکر کا انتخاب: ڈرامائی صورتحال کے بعدریپبلکن امیدوار پھر ناکام


امریکی ایوان نمائندگان4 بارووٹنگ کے باوجوداسپیکر منتخب کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں اسپیکرکےانتخاب کے لیے ایوان میں ڈرامائی صورتحال پیدا ہو گئی۔ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کے19ارکان نےاپنےہی امیدوار کو ووٹ دینےسےانکارکردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیون میکارتھی درکار218ووٹ حاصل نہ کر سکے۔امریکی تاریخ میں ایک صدی بعداسپیکرکےانتخاب کےلیے4 بارووٹنگ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، امریکا

4 مرتبہ ووٹنگ کے باوجود کیون مکارتھی اسپیکر بننے میں کامیاب نہ ہوسکے۔امریکی ایوان نمائندگان کا اجلاس نئے اسپیکر کا انتخاب کیے بغیر ملتوی کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسپیکر کے انتخاب میں ریپلکن امیدوار کیون میکارتھی کو اپنی ہی پارٹی سے قدامت پسندوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ریپبلکن امیدوار کیون میکارتھی نے  پارٹی ارکان کی مخالفت کے باوجود اسپیکر کی دوڑ سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا۔ جس کے باعث ان کی پارٹی کے 19 ارکان  نے انہیں ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں