’لب پہ آتی ہے دعا‘ پڑھنے پر اسکول پرنسپل معطل


بھارت میں طلبا کے ’لب پہ آتی ہے دعاپڑھنے پر اسکول کی پرنسپل کو معطل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے اسکول میں طلبہ نے اسمبلی میں علامہ اقبال کی نظملب پہ آتی ہے دعاپڑھی جس کے بعد مسلمان خاتون ہونے پرنسپل کو معطل کردیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق اسمبلی کی ویڈیو میں بچوں کومیرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کوپڑھتے دیکھ کر ہندو انتہا پسندوں نے اسکول کے پرنسپل کے خلاف رپورٹ درج کروائی۔

ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے انتہا پسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے پرنسپل کومعطل کرکے انکوائری شروع کردی۔


متعلقہ خبریں