معروف جریدے وزڈن نے ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کر دیا ہے۔
رواں سال 2022 کی بیسٹ ٹی ٹوئنٹی الیون میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے جن میں آل راؤنڈر شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان اور حارث رؤف شامل ہیں۔
پاکستان کے علاوہ انگلینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو بھی اس ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی فاتح ٹیم انگلینڈ کے جوز بٹلر ٹیم کے کپتان قرار دیے گئے جبکہ سیم کرن اور عادل رشید کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بھارت کے سوریا کمار یادیو اور بھونیشور کمار، جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس اور زمبابوے کے سکندر رضا کو بھی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر کا حصہ بنایا گیا۔