لندن پہنچنے والے طیارے کے پہیوں سے لاش برآمد


لندن: گیمبیا سے برطانیہ جانے والے ہوائی جہاز کے پہیوں سے لاش برآمد ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افریقی ملک گیمبیا سے برطانیہ کے لیے اڑان بھرنے والے طیارے کے پہیوں سے نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ لاش سیاہ فام مرد کی ہے۔

حکام کے مطابق ملنے والی لاش کے قبضے سے کوئی دستاویزات برآمد نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

برطانوی پولیس کے مطابق گیمبیا کے حکام لاش کی شناخت کے لیے تعاون کر رہے ہیں اور لاش کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے مردہ خانے منتقل کیا گیا جبکہ لاش سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نئی خطرناک قسم، چین کے بعد بھارت بھی پہنچ گئی

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افریقہ سے یورپ جانے والے ہوائی جہازوں اور بحری جہازوں میں اس طرح کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ افریقی ممالک میں شدید غربت کے باعث لوگ اس طرح کے سنگین اقدامات اٹھاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں