پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

وزارت تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں موسم سرما کی چھٹیاں 24 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ چھٹیوں کا اطلاق تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں پر ہو گا۔

اس سے پہلے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے اعلامیے کے مطابق ماڈل کالجز اور اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 26 سے31 دسمبر تک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سردیوں کی چھٹیاں 21 سے 31 دسمبر تک

نوٹیفکیشن کے مطابق 26 سے 31 دسمبر کے دوران ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کو اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔حکام کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ٹیچنگ و نان ٹیچنگ عملہ اسکولوں میں موجود رہے گا۔


متعلقہ خبریں