نگراں حکومت کے ارکان کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت


اسلام آباد: الیکشن کمیشن (ای سی) نے نگراں وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور حکومتی ارکان کے لیے اپنے اوراہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا لازمی قرار دے دیا ہے جو الیکشن ایکٹ کا حصہ ہے۔

الیکشن ایکٹ کے مطابق نگراں وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو عہدہ سنبھالنے کے تین دن میں اثاثہ جات کی تفصیلات دینی ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اورحکومتی ممبران ذمہ داریاں سنبھالنے کے تین دن کے اندر الیکشن کمیشن میں فارم ب جمع کرائیں جس میں اپنے تمام اثاثے ظاہر کیے جائیں گے۔

ای سی کا کہنا ہے کہ نگراں حکمرانوں کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی بتانا لازم ہیں اس لیے وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ  اور ممبران کو اپنی شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے۔

صدر مملکت کی جانب سے گزشتہ ہفتے انتخابات کے لیے  25 جولائی 2018 کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں