ماہرہ خان فیفا ورلڈ کپ کیلئے قطر پہنچ گئیں


پاکستانی سپراسٹار ماہرہ خان فیفا ورلڈ کپ 2022 کا پہلا سیمی فائنل دیکھنے قطر پہنچ گئیں۔

ارجنٹائن اور کروشیا کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل سے ماہرہ خان نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کیں، جن میں ان کا بھائی بھی ان کے ہمراہ تھا، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان میسی کی ٹیم کو سپورٹ کر رہی تھیں، کیونکہ انہوں نے ارجنٹائن کی شرٹ بھی پہن رکھی تھی۔

ماہرہ نے وہ ویڈیوز بھی شئیر کیں جن میں ارجنٹائن جیت کا جشن منا رہی ہے، جس میں میسی کو بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے ارجنٹائن چھٹی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کےفائنل میں پہنچ گیا ہے، سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو تین صٖفر سے شکست دے دی ہے۔فیفاورلڈ کپ  کے فائنل میں میسی کی ٹیم کا مقابلہ مراکش سے ہوگا یا پھر فرانس سے، اس کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں