اسموگ کے باعث اسکولوں میں ہفتے کے 3 دن چھٹی کا اعلان

smog and school

پنجاب سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی


لاہور میں اسموگ کے باعث  اسکول جمعہ اور ہفتے کو بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن  جاری کر دیا گیا۔

لاہور اسموگ کے باعث اسکول ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔ اسکولز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن  جاری  کیا گیا ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور میں 3 روز چھٹیوں کے احکامات تاحکم ثانی جاری رہیں گے۔اسموگ کے باعث ہفتہ میں تین روز چھٹیوں کا اطلاق صرف ضلع لاہور میں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسموگ میں اضافہ، پنجاب کے مختلف شہروں میں ایمرجنسی نافذ

دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سر فہرست ہے۔ آلودگی کے باعث پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ماسک پہننا  بھی لازمی قرار  دیا گیا ہے۔

لاہور سمیت دیگر شہروں میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ  کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ پنجاب نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں