پی ایم سی، ڈاکٹروں کی غفلت کے 60 کیسز حل، 52 کو سزا

پی ایم سی، ڈاکٹروں کی غفلت کے 60 کیسز حل، 52 کو سزا

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے ڈاکٹروں کی غفلت کے 60 کیسز حل کرلیے، یہ کیسز صرف 30 دنوں میں حل کیے گئے ہیں۔

8 ماہ کے بچے نے نیل کٹر نگل لیا، ڈاکٹروں کا کامیاب آپریشن

پی ایم سی کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ 52 ان ڈاکٹروں کو سزا سنائی گئی ہے جن کے خلاف شکایات تھیں۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں کی غفلت کے خلاف عوام اور مریضوں کی شکایات کے ازالے کے لیے انضباطی کمیٹی کے متعدد اجلاس منعقد کیے گئے۔

واضح رہے کہ پی ایم سی کی ڈسپلنری کمیٹی میڈیکل اور ڈینٹل غفلت سے متعلق تمام مسائل، کیسز کی تحقیقات، تفتیش اور حل کرنے کی ذمہ دار ہے۔

سرکاری محکموں کو بہتر کرنا ہے تو اعلیٰ تعلیم پر خرچ کرنا ہوگا، ڈاکٹر شائستہ سہیل

یہ کمیٹی پی ایم سی کونسل کے اراکین اور زیر سماعت مقدمات سے متعلقہ تمام خصوصیات کے پیشے کے سینئر ماہرین پر مشتمل ہے۔

پی ایم سی ترجمان کے مطابق صرف 30 دنوں میں ملک کے مختلف صوبوں میں کئی اجلاس منعقد ہوئے، ڈسپلنری کمیٹی نے تمام شکایات کو حل کرنے کے لیے 60 مقدمات کی سماعت کی۔

انضباطی کمیٹی نے 9 ڈاکٹروں کے لائسنس منسوخ یا معطل کیے، 10 ڈاکٹروں کو جرمانے کیے جب کہ 5 ڈاکٹروں کو ان کی معمولی غفلت پر وارننگ دی، کمیٹی نے 13 ڈاکٹروں کو بری کردیا۔

پاکستانی خاتون ڈاکٹر نے جھیل میں ڈوبنے والے نوجوان کی جان بچا لی

اس حوالے سے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ایم سی کسی بھی ڈاکٹر کی غفلت یا بدتمیزی کو برداشت نہیں کرے گی اور کسی بھی ڈاکٹر کو معصوم مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں