امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کی واپسی، ایوان نمائندگان میں 9 اضافی نشستوں کے ساتھ ری پبلکنز نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
ری پبلکنز نے امریکہ کے مڈ ٹرم الیکشنز میں 218 نشستیں حاصل کرلیں جبکہ ڈیمو کریٹس 435 رکنی ایوان میں 210 نشستوں پر کامیاب ہو سکی ہے۔
دوسری جانب سینیٹ میں حکومتی جماعت ڈیموکریٹس کو برتری حاصل ہو گئی ہے، لیکن صرف ایک نشست سے، سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی برتری ایک اضافی نشست کے ساتھ 50 نشستیں حاصل کرلیں ہیں جبکہ ری پبلکنز سینٹ میں ایک نشست کھو کر 49 نشستیں حاصل کر پائے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا سی این این پر 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر
واضح رہے ڈیمو کریٹس جماعت سے اس وقت جوبائیڈن امریکا کے صدر ہیں، جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکنز سے امریکا کے سابق صدر رہ چکے ہیں اور ایک بار پھر انہوں نے امریکی صدر کی دوڑ میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دو ہزار چوبیس کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ امریکہ کے روشن مستقبل کی خاطر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کمپین صرف میری نہیں بلکہ پورے امریکا کی ہے، آپ کا ملک آپ کی آنکھوں کے سامنے تباہ ہورہا ہے۔