ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر انگلش ٹیم نےکوچ کو گنجا کر دیا


انگلش کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 جیتنے پر اپنے کوچ میتھیو پوٹ کو گنجا کر دیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے بتایا کہ ہماری ڈیل ہوئی تھی کہ اگر ہم ورلڈ کپ جیت گئے تو کوچ اپنا سر منڈوا دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ہم رات کو جشن منا رہے تھے کہ اس دوران ایک ساتھ کرکٹر نے مجھے بلایا، میرے پاس ٹریمر موجود تھا، میں کمرے میں آیا اور میں نے کوچ کو گنجا کر دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:شاداب اور شاہین ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل

معین علی نے بتایا کہ اس ڈیل میں سیم کرن کے بالوں کو ڈائی کرنا بھی طے تھا، امید ہے وہ بھی اس پر عمل کریں گے۔


متعلقہ خبریں