واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع


اسلام آباد: سوشل میڈیا ایپلیکیشن واٹس ایپ پاکستان، بھارت، امریکہ سمیت دنیا بھر میں بحال ہونا شروع ہو گئیں۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن واٹس ایپ کی سروسز دو گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال ہو گئیں۔ جس کے بعد صارفین کے ایک دوسرے سے رابطے بحال ہو گئے۔ واٹس ایپ سروس معطل ہونے کی وجہ سے بیشتر اداروں میں کام رک گیا تھا۔

واٹس ایپ دنیا بھر میں ڈاؤن ہونے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر فوری ٹرینڈ کر گیا تھا اور چند لمحوں میں ہی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

واٹس ایپ سروس پاکستان، بھارت، مشرق وسطیٰ، یورپ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں ڈاؤن ہو گئی تھی۔ واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہوتے ہی صارفین نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس مسئلے کی نشاندہی کی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جا رہے۔

واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مختلف میمز کی بھرمار ہو گئی تھی۔

واٹس ایپ بیٹا انفو نے سروس ڈاؤن ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ صارفین کو واٹس ایپ میں مسائل کا سامنا ہے جسے جلد از جلد بحال کر دیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں