دھوپ اور چھاؤں، اختر مینگل کا سوال، سمجھنے والے مسئلہ حل کردیں گے، وزیر اعظم کی یقین دہانی


صحبت پور: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے تباہی ہوئی ہے اور صحبت پور تاحال زیر آب ہے جو باعث تشویش ہے۔

نواز، زرداری کا وقت ختم ہو چکا یہ کچھ بھی کر لیں نہیں جیت سکتے، عمران خان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یہ بات بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں سیلاب متاثرین کے کیمپ کے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے فی خاندان کو 25 ہزار روپے دیے گئے ہیں، کھڑے ہوئے پانی سے جلد کے امراض جنم لے رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل بھی موجود تھے۔

مولانا صرف پھونک ہی ماریں گے تو مسائل حل ہو جائیں گے، شہباز شریف

وزیراعظم نے اس موقع پر کمشنر صحبت پور سے استفسار کیا کہ آپ کو ٹاسک دیا گیا تھا اس کا کیا بنا؟ تو انہوں نے جواباً بتایا کہ ڈی واٹرنگ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

میاں شہباز شریف نے اس موقع پر ہدایت دی کہ ایک ماہ میں صحبت پور سے سیلاب کے پانی کا اخراج مکمل کیا جائے، نکاسی آب کے لیے توانائی صرف کی جائے۔ انہوں ںے کہا کہ احسن اقبال سے کہوں گا کہ ماہرین کے ساتھ بیٹھ کر پانی کے اخراج کو یقینی بنانے پر کام کریں۔

ضمنی الیکشن جیتنے سے جتھہ کلچر اپنانے کا لائسنس نہیں مل گیا،منہ توڑ جواب دیں گے، وزیر داخلہ

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کے دوران وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اختر مینگل نے دھوپ اور چھاؤں پر اہم سوال اٹھایا ہے تو اس کا جواب ہے کہ دھوپ اور چھاؤں کا سوال سمجھنے والے مسئلہ حل کردیں گے۔


متعلقہ خبریں