چمکنی میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

فوٹو فائل


پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے چمکنی میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چمکنی میں فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعے کے باعث پیش آیا اور جاں بحق افراد کا تعلق ارمڑ سے ہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد تفتیش شروع کر دی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں ناکے بھی لگا دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین نے اسلام آباد کی سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے علاقے اپر کرم میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔

اپر کرم میں بھی فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں کے درمیان جائیداد کے تنازعہ کے باعث پیش آیا تھا۔


متعلقہ خبریں