بجلی بریک ڈاون،4 رکنی انکوائری کمیٹی قائم، چار دن میں رپورٹ طلب

grid-station

این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں بجلی کے بریک ڈاون  کے معاملے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

بجلی بریک ڈاون کیسے ہوا؟ معاملے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔کمیٹی کے سربراہ جی ایم ٹیکنیکل ہونگے۔

کمیٹی میں جی ایم نارتھ، چیف انجینئر، ایس جی نارتھ، اور چیف انجنیئر آپریشن شامل ہیں۔کمیٹی معاملے کی انکوائری کرکے چار دن میں رپورٹ جمع کرائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی بریک ڈاؤن حادثہ تھا یا فنی خرابی، جلد معلوم کر لیں گے، خرم دستگیر

ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوئی جب کہ سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں خلل سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکلی ہے جس کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

 


متعلقہ خبریں