مارک زکربرگ کے فیس بک فالوورز کی تعداد صرف دس ہزار رہ گئی؟

مارک زکربرگ

میٹا کے بانی مارک زکر برگ کے فیس بک فالوورز کی تعداد اچانک 119 ملین سے کم ہو کر تقریباً دس ہزار رہ گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بانی سمیت  بیشتر صارفین کے فالوورز کی تعداد میں اچانک بڑی کمی آئی ہے۔

بنگلہ دیش کی معروف لکھاری تسلیمہ نسرین نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ فیس بک میں سونامی آ گیا ہے جو میرے 9 لاکھ فالوورز کو بہا لے گیا ہے۔ اب میرے فالوورز کی تعداد محض 9 ہزار رہ گئی ہے۔

فیس بک کا لوکیشن ہسٹری فیچر ختم کرنے کا اعلان

دوسری جانب میٹا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ فیس بک پر چند صارفین کو فالوورز کی تعداد میں اچانک کمی کی شکایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس غلطی کو سدھارنے کی کوشش کر رہے ہیں اور صارفین سے تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔


متعلقہ خبریں