سینٹورس مال میں آتشزدگی ، تکنیکی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد:سینٹورس مال میں آتشزدگی کے معاملے پرتکنیکی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تکنیکی کمیٹی سینٹورس کی تعمیر میں سی ڈی اےقوانین کی جانچ پڑتال کرے گی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ تکنیکی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:سینٹورس میں آگ لگی یا لگائی گئی؟ تحقیقات سامنے آ گئیں

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق سینٹورس مال میں آتشزدگی پر تحقیقات کیلئے کمیٹی کام کر رہی ہے۔کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ کبھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشق کی گئی۔

آگ لگنے کے وقت الارم سسٹم اور آگ بجھانے والا نظام نے کام کیا یا نہیں؟اسٹاف ایسے حالات سے واقف تھا یا نہیں، کوتاہی حکومت کی ہے یا مال انتظامیہ کی؟
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

ہنگامی حالت میں لوگوں کے نکلنے اور ریسکیو کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ مال میں دکانداروں کے سامان لیجانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پر سیاسی انتقام لینے کا الزام غلط ہے۔انکوائری کمیٹی کی رپورٹ ملنے پر ہی تینوں ٹاورز کو کھولا جائے گا


متعلقہ خبریں