آڈیو لیکس: عمران خان کا تحقیقات کے لیے عدالت جانے کا اعلان


چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے  آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے عدالت سے رجوع کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل دینے کی استدعا کریں گے۔

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔آڈیو لیکس نے وزیراعظم آفس و ہاوس کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگادیا۔بحیثیت وزیر اعظم میری رہائش گاہ پر میری محفوظ ٹیلی فون لائن بھی بگ ہوگئی۔


انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پیغام میں اعلان کیا ہے کہ آڈیو لیکس کی صداقت کو ثابت کرنے کے لیے عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عدالت سے جے آئی ٹی کی تشکیل دینے کی استدعا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سائفر کہانی، عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک

ان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل سے آڈیو لیکس پر تحقیقات کی جا سکیں گی۔جے آئی ٹی کی تحقیقات میں پتہ چلے گا کون ایسی آڈیو لیک کر رہا ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ حساس معاملے کو غیر قانونی طور پر ریکارڈ اور بعد میں ہیک کیا گیا۔آڈیو لیکس سے پاکستان کی قومی سلامتی کی رازداری عالمی سطح پر سامنے آ گئی۔


متعلقہ خبریں