وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کا حکم

عمران خان نے ڈرون حملے سے متعلق پاکستان پر الزامات عائد کیے، دشمن ملک نے بھی ایسا نہیں کیا، رانا ثنا اللہ

اینٹی کرپشن عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دےدیا۔ 

راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ سے متعلق کیس کی سماعت  ہوئی۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے عدالت سے  رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ کے وارنٹ افراتفری پھیلانے کی سازش ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اینٹی کرپشن ٹیم نے موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اللہ عدالت میں پیش ہو رہے ہیں  نہ ہی گرفتاری دے رہے ہیں اس لیے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے راناثنااللہ کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے  کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت  نے اینٹی کرپشن ٹیم کو راناثنااللہ کی گرفتاری کےلیے کوشش جاری رکھنے کا حکم دیا۔

عدالتی حکم کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کےلیے تھانہ سیکریٹریٹ پہنچی۔ ٹیم  نے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کے عدالتی احکامات اور وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او کے حوالے کیے۔

ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اشفاق وڑائچ نے عدالتی احکامات وصول کرلیے ۔ایس ایچ او نے عدالتی احکامات اور وارنٹ کے بارے میں حکام کو آگاہ کیا۔ لیکن وارنٹ کی تعمیل پر پیش رفت نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ دیکھ لیں، ارد گرد کس کی حکومتیں ہیں، پرویز الہیٰ

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی کی جانب سے اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے  وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن سیل ان کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی سے اسلام آباد تھانہ سیکٹریٹ پہنچے تھے۔ لیکن تھانہ سیکرٹریٹ کے عملے نے گرفتاری میں تعاون نہیں کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں