عمران خان کی چالیں، ہارس ٹریڈنگ، ایک اور مبینہ آڈیو لیک


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیک ہونے والی آڈیو میں کہا گیا ہے کہ اب سے لے کر 48 گھنٹے بہت لمبا وقت ہے اور اس میں بہت سی چیزیں ہو رہی ہیں۔

عمران خان نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ میں اپنی طرف سے کوئی چالیں چل رہا ہوں جو ہم پبلک نہیں کرسکتے تاہم 5 تو میں خرید رہا ہوں نا، میرے پاس ہیں 5 اور میسج دینا ہے کہ وہ جو 5 ہیں نا وہ بڑے اہم ہیں۔ ان سے کہو کہ 5 کو سیکیور کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: اثاثہ جات ریفرنس، اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

مبینہ آڈیو میں کہا گیا کہ اگر ہم 5 اور کر لیں تو گیم ہمارے ہاتھ میں ہے اور اس وقت قوم الارم ہوئی ہے۔ کراس دی بورڈ جا رہے ہیں کہ کسی طرح جیت جائیں اور کوئی فکر نہ کریں کہ یہ صحیح ہے یا غلط۔

عمران خان کی لیک ہونے والی آڈیو میں کہا گیا کہ کوئی بھی حربہ ہو، ایک ایک کو بھی توڑ دیتا ہے نا تو بھر بڑا فرق پڑے گا۔


متعلقہ خبریں