سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ روانہ


سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ دبئی کرائسٹ چرچ روانہ  ہو گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم  سہ فریقی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ روانہ ہو گئی۔ اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں۔ نسیم شاہ نے قومی اسکواڈ کو ایئرپورٹ پر جوائن کرلیا ہے۔


قومی اسکواڈ 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ پہنچے گا۔۔سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مجھ سے دو کیچز ڈراپ ہوئے، اگر وہ کر لیتا تو شاید نتیجہ کچھ اور ہوتا، بابر اعظم

سہہ ملکی سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ہو گا۔۔سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے بعد پاکستان ٹیم15 اکتوبر کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا پہنچے گی۔


متعلقہ خبریں